اردو

urdu

ETV Bharat / state

عازمین حج کو حج کی اجازت نہیں

کورونا وائرس کی وجہ سے حج بیت اللہ 2020 کو بین الاقوامی عازمین کے لئے منسوخ کر دیا گیا ہے. رواں برس صرف انہیں عازمین کو حج کی اجازت ہوگی جو سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

عازمین کو حج کی اجازت نہیں
عازمین کو حج کی اجازت نہیں

By

Published : Jun 24, 2020, 3:58 PM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے حج بیت اللہ 2020 کو بین الاقوامی عازمین کے لئے منسوخ کر دیا گیا ہے. رواں برس صرف انہیں عازمین کو حج کی اجازت ہوگی جو سعودی عرب میں مقیم ہیں اس کے علاوہ کسی بھی ملک سے عازمین کو حج کی اجازت نہیں دی گئی ہے.

عازمین کو حج کی اجازت نہیں۔ ویڈیو

اسی سے متعلق آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ 'سعودی حکومت کے اعلان کے بعد وزارت اقلیتی امور کے جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ رواں برس بھارت سے حج بیت اللہ 2020 کے کوئی عازمین نہیں جائیں گے۔

حج کے لئے تمام عازمین کی جانب سے جمع کی گئی رقم بغیر کسی تخفیف کے واپس کر دی جائیں گی اس کے لیے عازمین کو کسی بھی طرح کا فارم بھرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ رواں برس دنیا کے 180 ممالک اس کورونا جیسی مہلک وبا سے انفیکٹڈ ہیں جس کے بعد سعودی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ حج 2020 میں سوشل ڈسٹینسنگ کا خاص خیال رکھتے ہوئے حج بیت اللہ ادا کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details