نئی ہلی:حج بیت اللہ 2024 کے لیے خواہش مند عازمین کی درخواستوں کے لیے 20 دسمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں تاہم حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر نے امید جتائی ہے کہ حج 2024 کے درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے گی۔
رواں برس کیا کچھ نئے اقدامات عازمین کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے کیے گئے ہیں اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر لیاقت علی آفاقی سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس سال حکومت ہند کی اقلیتی امور کی وزارت اور حج کمیٹی اف انڈیا کی جانب سے مختلف قسم کی سہولیات پر مبنی ایک نئی موبائل ایپ لانچ کی جا رہی ہے جس کے ذریعے عازمین جو اپنے ساتھیوں سے بچھڑ جاتے ہیں انہیں حج کے دوران ایک دوسرے سے رابطہ کر سکنے میں آسانی ہوگی۔
اس ایپ کے ذریعے عازمین حج ایک دوسرے کی لوکیشن کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے اور اپنے گمشدہ سامان کی تلاش میں بھی مدد حاصل کر سکیں گے۔ لیاقت علی آفاقی نے بتایا کہ اس ایپ کو اتنا آسان بنایا گیا ہے کہ کوئی کم پڑھا لکھا شخص بھی اس ایپ کو با آسانی استعمال کر سکے گا اس ایپ میں محض ایک بٹن دبانے سے متعدد سہولیات حاصل کی جا سکیں گی۔
عازمین حج کو ملے گی نئی حج ایپ شامل ہوں گے نئے فیچرز - حج بیت اللہ 2024 کے لیے خواہش مند عازمین
Hajj Committee of India CEO Reaction لیاقت علی آفاقی نے بتایا کہ اس ایپ کو اتنا آسان بنایا گیا ہے کہ کوئی کم پڑھا لکھا شخص بھی اس ایپ کو با آسانی استعمال کر سکے گا اس ایپ میں محض ایک بٹن دبانے سے متعدد سہولیات حاصل کی جا سکیں گی۔
Published : Dec 19, 2023, 7:20 PM IST
یہ بھی پڑھیں:دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں عازمین کے لیے پاسپورٹ کیمپ منعقد
وہیں بغیر محرم کے حج بیت اللہ پر جانے والی خواتین کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے گذشتہ برسوں کے مقابلے میں رواں برس مزید بہتر اقدامات کیے جا رہے ہیں بغیر محرم کے جانے والی خواتین کے لیے اسپیشل فلائیٹ کا انتظام کیا جائے گا ان کے لیے پیرا میڈیکل اسٹاف بھی خواتین پر مشتمل رکھا جائے گا اس کے علاوہ سعودی عرب میں بھی ان کے لیے الگ بلڈنگز کا انتظام کیا جائے گا جس میں خادم الحاجاج بھی خواتین ہوں گی تاکہ وہ اپنا فریضہ حج آسانی سے مکمل کر سکیں۔