اردو

urdu

Haj 2023 دہلی میں حج کی قرعہ اندازی جاری، رینڈم ڈجیٹل سلیکشن سے ہو رہا ہے انتخاب

By

Published : Mar 31, 2023, 8:19 PM IST

Updated : Apr 1, 2023, 11:20 AM IST

حج 2023 کے لیے عازمین کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعہ انجام دیا جا رہا ہے۔ قرعہ اندازی مکمل ہونے کے بعد تفصیلات حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جائیں گی۔

حج مبارک
حج مبارک

نمائندہ

نئی دہلی: حج 2030 کے مدنظر آج عازمین کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے قومی دارالحکومت دہلی کے نیشنل انفارمیٹک سینٹر میں دوپہر 3 بجے سے جاری ہے۔ رواں برس قرعہ اندازی رینڈم ڈیجیٹل سلیکشن پروسیس کے ذریعے کی جا رہی ہے جس میں منتخب عازمین کی فہرست کو حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔

اب تک جن 23ریاستوں/ یونین ٹریٹری کے بارے میں حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائیٹ پر اپ ڈیٹ کیا گیا ہے ان ریاستوں میں آسام، آندھرا پردیش، انڈمان اینڈ نیکوبار آئ لینڈ، بہار، چندی گڑھ، چھتیس گڑھ، دمن اینڈ دیو، دادر اینڈ ناگر حویلی، گوا، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، لکشدویپ، منی پور، پانڈیچیری، پنجاب تریپورہ، مغربی بنگال لداخ، ہریانہ، مہاراشٹر، اڑیسہ، اتراکھنڈ، کیرالا کا نام شامل ہے۔ وہیں دہلی، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، جموں کشمیر، راجستھان گجرات وغیرہ کے نام ابھی تک اپڈیٹ نہیں کیے گئے ہیں۔


واضح رہے کہ کچھ وقت قبل دہلی کے عازمین کی تفصیلات بھی حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی تھی لیکن کچھ دیر بعد ہی دہلی کی فہرست ویب سائٹ سے ہٹا لی گئی۔ اس دوران دہلی عازمین کی فہرست سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی تبھی حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر یعقوب شیخا کی طرف سے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کو ایک میل کیا گیا اور یہ بات واضح کی گئی کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جو دہلی کے عازمین کی فہرست جاری کی گئی ہے وہ درست نہیں ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کچھ دیر بعد دہلی کے عازمین کی مکمل فہرست حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر جاری کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Haj2023 عازمین حج کے انتخاب کے لئے قرعہ اندازی کی فہرست غلط، جلد ہی نئی لسٹ جاری کی جائے گی،حج کمیٹی آف انڈیا

Last Updated : Apr 1, 2023, 11:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details