اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں شدید ٹھنڈ، کئی برسوں کا ریکارڈ ٹوٹا

دہلی میں نئے سال کی شروعات تیز بارش اور ژالہ باری سے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

دہلی میں شدید ٹھنڈ، کئی برسوں پرانا ریکارڈ ٹوٹا
دہلی میں شدید ٹھنڈ، کئی برسوں پرانا ریکارڈ ٹوٹا

By

Published : Dec 30, 2019, 10:35 AM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم تا 3 دسمبر تک دہلی میں ہلکی بارش کے ساتھ اولے بھی ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے سینئر افسر کلدیپ سریواستو نے بتایا کہ دہلی اور اس سے متصل علاقوں میں ٹھنڈ نے کئی برسوں کا ریکارڈ توڑا ہے،16 دنوں سے کولڈ ڈے صورتحال بن رہی ہے، جس نے 1997 کے 13 دنوں کا ریکارڈ توڑا۔

صدی کا دوسرا سب سے ٹھنڈ ہونے کا ریکارڈ بھی دسمبر 2019 کے نام آگیا ہے۔اب سبھی کی نگاہیں جنوری پر ہے۔

دہلی میں شدید ٹھنڈ، کئی برسوں پرانا ریکارڈ ٹوٹا

شریواستو نے کہاکہ نئے ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں ہواؤں کا رخ بدل گیا ہے۔ابھی تک شمالی مغرب سے آنے والی ہوائیں اب مشرق سے آرہی ہے، ان ہواؤں کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے دہلی کےدرجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم جنوری تا 3 تک دہلی میں ہلکی بارش ہونے کی امید ہے، یکم جنوری کی رات سے ہی موسم بدلے گا اور 2 جنوری کو یہاں ہولے ہونے کا بھی امکان ہے۔غور طلب ہے کہ اس دوران درجہ حرارت میں اضافہ بھی ہے لیکن موجودہ صورتحال میں سردی سے نجات دلانے کے لیے کافی نہیں ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details