سابق سفارتکار انل تریگنایت اقوام متحدہ کے نامزد شدت پسند حافظ محمد سعید کو شدت پسندی کے لیے مالی مدد کے مقدمے میں 11 برس قید کی سزا کے پاکستان کے اقدام کو فریب قرار دیا ہے۔'
پیرس میں منعقد ہونے والے فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس سے قبل پاکستان نے جماعت الدعوۃ کے چیف اور ممبئی بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کو قید کی سزا سنائی ہے۔
سابق سفارتکار انل تریگنایت جنہوں نے تقریباً تین دہائیوں تک وزارت خارجہ میں اپنی نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انھوں نے اسلام آباد سے ہونے والی پوری کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے فریب قرار دیا ہے۔