'مندر کو جلد اصل جگہ پر پھر سے قائم کیا جائے'
گرو روی داس جینتی سمارو سمیتی نے حکومت سے دہلی کے تغلق آباد میں واقع سنت گرو روی داس کے مندر اور آشرم کو جلد از جلد اس کی اصل جگہ پر پھر سے قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سمیتی کی طرف سے یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں سنت سکھدیو واگھمرے نے کہاکہ پورے سنت سماج اور سنت گرو روی داس جی کے حامیوں کی مانگ کی ہے کہ مندر اور آشرم کو فوری طورپر اس کے اصل مقام پر پھر سے قائم کیا جائے اور سنت روی داس مندر اور آشرم کی زمین کو سمیتی کو سونپا جائے۔
مسٹر واگھمرے نے 21اگست کو دہلی کے رام لیلا میدان میں سنت سماج کی قیادت میں کئے گئے مظاہرے کے دوران گرفتار کئے گئے سماج کے تمام لوگوں کو بلا شرط رہاکرنے کی مانگ بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اگر ایسا نہیں کرتی ہے تو 30اگست سے سنت سماج کی قیادت میں دہلی کے جنتر منتر پر غیرمعینہ مدت کا پرامن دھرنا دیاجائے گا۔
انہوں نے سماج کے تمام طبقات اور تنظیموں سے تعاون کرنے کی اپیل بھی کی۔