نئی دہلی: گروپتون سنگھ پنون کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد خالصتانی شدت پسند نے ایک ویڈیو میں 13 دسمبر کو یا اس سے پہلے ہندوستانی پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ 13 دسمبر کو پارلیمنٹ پر حملے کی 22 ویں برسی ہے۔ 2001 میں پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا تھا۔
گرو پتونت سنگھ پنون امریکہ میں مقیم سکھس فار جسٹس کے سربراہ ہیں۔ ہندوستان میں تحقیقاتی ایجنسیوں کو مطلوب ہیں۔2001 میں پارلیمنٹ پر حملے کے مجرم افضل گرو کا ایک پوسٹر دکھایا گیا تھا جس میں 'دہلی بنے گا خالصتان' کی بات کہی گئی تھی۔ غیر ملک میں گرو پتونت سنگھ پنون کے قتل کی سازش کو ناکام بنایا گیا۔ پنون نے اعلان کیا کہ وہ 13 دسمبر کو یا اس سے پہلے سرمائی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ پر حملہ کر کے جواب دیں گے۔
گرو پتونت سنگھ پنون کی دھمکی ٹھیک پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے چند روز پہلے آئی۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس 22 دسمبر تک چلے گا۔ ویڈیو کے بعد سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہو گئے ہیں۔