اردو

urdu

ETV Bharat / state

سونیا گاندھی نے ننکانہ صاحب پر حملے کی سخت مذمت کی

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پاکستان میں سکھوں کے مقدس مقام گورودوارہ ننکانہ صاحب پر ہجوم کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اس معاملے کو پاکستان کے سامنے اٹھا کر عقیدتمندوں اور گورودوارے کے رضاکاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کہا ہے۔

Gurdwara Nankana Sahib attack:
سونیا گاندھی نے ننکانہ صاحب پر حملے کی سخت مذمت کی

By

Published : Jan 4, 2020, 11:33 PM IST

سونیا گاندھی نے ایک بیان میں کہا کہ مشتعل ہجوم کی جانب سے کیا گیا یہ حملہ قابل مذمت ہے۔ سکھ عقیدتمندوں اور عملے کے تحفظ کے سلسلے میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کو یہ معاملہ فوری طور پر پاکستان کی حکومت کے سامنے اٹھا کر عقیدت مندوں کے تحفظ کو یقینی بنا نا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں یہ بھی یقینی بنایا جانا چاہئے اور ملزمان کے خلاف فوری طور پر کاروائی ہونی چاہئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں واقع سکھوں کے مقدس مقام ننکانہ صاحب گورودوارے پر جمعہ کو ہجوم نے پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے پہلی مرتبہ سکھ مذہب کے بانی پہلے گرو نانک دیوجي کی جائے پیدائش پر بھجن اور کیرتن کو بند کرنا پڑا۔

حکومت ہند نے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے سکھوں کا تحفظ یقینی بنانے اور حملہ آوروں پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details