کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافہ ہونے کے بعد اپریل اور مئی کے مہینوں کے لئے جی ایس ٹی وصول کرنے کے سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تھے۔ مرکزی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال اپریل میں 32294 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی محصول وصول کیا گیا تھا، جو اپریل 2019 میں جمع ہونے والی آمدنی کا صرف 28 فیصد تھا۔ اسی طرح اس سال مئی میں یہ رقم 62009 کروڑ روپے تھی جو مئی 2019 میں جمع ہونے والی آمدنی کا 62 فیصد تھی۔
ماہ جون میں جی ایس ٹی محصولات 90917 کروڑ روپے - ٹیکس دہندگان
لاک ڈاؤن کے بعد اَن لاک 1.0 کے تحت معاشی سرگرمیاں شروع ہونے کی وجہ سے جی ایس ٹی محصولات میں اضافہ ہونا شروع ہوا ہے اور اس سال جون میں یہ 90917 کروڑ روپے رہا جبکہ پچھلے سال اسی مہینے میں 99940 کروڑ روپے کے مقابلے میں نو فیصد کم ہے۔
ماہ جون میں جی ایس ٹی محصولات 90917 کروڑ روپے
لاک ڈاؤن کے دوران پورے ملک میں صرف ضروری خدمات جاری رکھی گئیں اور مینوفیکچرنگ کی سرگرمیاں بھی مکمل طور پر بند کردی گئیں۔ پچھلے مہینے سے انلاک 1.0 کے تحت معاشی سرگرمیاں آہستہ آہستہ شروع کی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے جی ایس ٹی محصولات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
وزارت نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے سہ ماہی میں محصولات کی وصولی گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 59 فیصد ہے۔ تاہم ٹیکس دہندگان کے پاس مئی کے مہینے کے لئے جی ایس ٹی ریٹرن فائل کرنے کا وقت باقی ہے۔