اردو

urdu

ETV Bharat / state

الیکٹرک گاڑیوں پر پانچ فیصد جی ایس ٹی

اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل نے ملک میں آلودگی سے پاک ٹریفک کو فروغ دینے کے مقصد سے الیکٹرک گاڑیوں اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجر پر جی ایس ٹی کو کم کرکے پانچ فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں پر پانچ فیصد جی ایس ٹی

By

Published : Jul 27, 2019, 5:22 PM IST

کونسل کی سنیچر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوئی 36ویں میٹنگ میں یہ فیصلے کیے گئے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی صدار ت میں جی ایس ٹی کونسل کی اس دوسری میٹنگ میں مقامی یونٹوں کو 12 سے زائد مسافروں کی گنجائش والی الیکٹرک بسوں کو کرایہ پر لینے کو جی ایس ٹی سے آزاد کردیا گیا۔

تمام الیکٹرک گاڑیوں پر 12 فیصد اور چارجر پر 18فیصد جی ایس ٹی ہے۔ کونسل کے یہ فیصلے یکم اگست سے نافذالعمل ہوں گے۔

سوسائٹی آف مینوفیکچررس آف الیکٹرک و ہیکلس نے الیکٹرک گاڑیوں پر جی ایس ٹی میں کمی کیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔

تنظیم نے کہاکہ اس سے لوگوں کی الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے کے لیے حوصلہ افزائی کی جاسکے گی۔ حکومت الیکٹرک گاڑی کو کفایتی بنانے کے لیے پہلے سے کوشش کررہی ہے۔

حکومت ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے 2019-20کے عام بجٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کی خرید کے لئے قرض پر 1.5لاکھ روپے کے سود کی ادائیگی پر انکم ٹیکس میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

نیتی آیوگ نے ملک میں موبلیٹی کو فروغ دینے کے مقصد سے 2025تک 150سی سی سے کم تمام موٹر سائیکل اور 2023تک تمام تین پہیہ گاڑیوں کو ای وہیکل میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details