اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کے سرکاری ملازمین کو ملے گا دیوالی کا بونس - دہلی کے سرکاری ملازمین کے لیے دیوالی بونس

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے سرکاری ملازمین کے لیے دیوالی بونس کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کے تمام ملازمین میرا خاندان ہیں۔ تہواروں کے اس مہینے میں، ہم دہلی حکومت کے گروپ بی اور گروپ سی کے ملازمین کو 7000 روپے کا بونس دے رہے ہیں۔Delhi CM Arvind Kejriwal , Bonus Announcement

Delhi government employees to get Diwali bonus
Delhi government employees to get Diwali bonus

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 11:49 AM IST

نئی دہلی:دہلی کے 80 ہزار ملازمین کو دیوالی سے پہلے 7000 روپے کا بونس دیا جائے گا۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کی صبح اس کا اعلان کیا۔ یہ بونس دہلی کے گروپ بی نان گزیٹیڈ اور گروپ سی ملازمین کو دیا جائے گا۔ بونس دینے پر دہلی حکومت کے تقریباً 56 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

لوگوں کو دیوالی کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں کام کرنے والے ملازمین میرا خاندان ہیں۔ دہلی حکومت نے پچھلے 8 سالوں میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، پبلک سیکٹر وغیرہ کے شعبوں میں جتنے بھی کام کیے ہیں، ان میں سب سے اہم کردار ہمارے دہلی حکومت کے ملازمین نے ادا کیا ہے۔ ان ملازمین کی محنت اور لگن کی وجہ سے ہم دہلی کو یہاں کے لوگوں کے خوابوں کا شہر بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ مہینہ تہواروں کا مہینہ ہے اور اس تہوار کے موسم میں ہم اپنے تمام گروپ بی نان گزیٹڈ اور گروپ سی ملازمین کو 7,000 روپے کا بونس دے رہے ہیں۔ ہم نے یہ فیصلہ دہلی حکومت کی جانب سے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بہترین انشورنس پالیسی کا انتخاب کیسے کریں؟

انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت میں اس وقت تقریباً 80 ہزار گروپ بی نان گزیٹیڈ اور گروپ سی ملازمین ہیں۔ یہ بونس دینے پر حکومت کے 56 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ اس سے ہمارے ملازمین کے گھروں میں تہوار کی خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی۔ بحیثیت حکومت ہم نے ہمیشہ اپنے ملازمین کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے اور مستقبل میں بھی یہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details