ایک جانب جہاں دارالحکموت دہلی میں لوگ آلودگی سے پریشان ہیں اور دوسری جانب شادیوں کا سیزن عروج پر ہے۔ شاید آپ سوچ رہیں ہوں گے کہ شادی اور آلودگی کا کیا مطلب ہے؟ لیکن دہلی کے دولہے نے آلودگی کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لیےاپنی شادی کا انداز ہی بدل دیا۔
پہلے شجر کاری پھر شادی، دیکھیں ویڈیو دہلی میں فضائی آلودگی اس قدر ہے کہ سانس لینا دشوار ہے۔ زہریلی سانسوں کے درمیان خوشیوں کی چمک بھی پھیکی پڑ جاتی ہے۔ لیکن ایسے میں کچھ لوگ جو محض پریشانیوں کی ہی نہیں بلکہ حل بھی تلاش کرتے ہیں۔
جہان اور کرن نے شادی تو سادگی سے کی لیکن اس کے ساتھ دہلی این سی آر میں پانچ سو درخت لگانے کا عہد کیا ۔
دراصل آلودگی کی وجہ سے ان کے کئی این آر آئی دوست شادی میں شریک نہیں ہوپائے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے درخت لگانے کی ٹھان لی۔
ایسے میں اگر سبھی ' جہان اور کرن' کی طرح ماحولیات کے تئیں ایک چھوٹی سے ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنی نئی زندگی کی شروعات کریں تو ظاہر ہے کہ ان کا اور ان کے بچوں کا مستقبل زہریلے بن چکی راجدھانی میں کچھ بہتر ضرور ہو سکے گا۔