نئی دہلی:روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ گرین ہائیڈروجن نقل و حرکت کا مستقبل ہے۔ وزیر نے دہلی سے جے پور تک ای روڈ بنانے کی تجویز بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں متبادل ایندھن، نئی ٹیکنالوجیز اور اختراعات کو تلاش کرنا ہوگا۔ Green hydrogen is the future of mobility says Nitin Gadkari
سبز اور صحت مند (گرین اور ہیلدی ) نقل و حمل (ٹرانس پورٹیشن) کے لیے پائیدار اور اختراعی مالیات پر بین الاقوامی کانفرنس' سے خطاب کرتے ہوئے، نتن گڈکری نے کہا کہ اگر لاگو کرنے کے لیے صحیح ماڈل موجود ہو تو سرمایہ کاری کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ Nitin Gadkari on Green Hydrogen