تارکین وطن کے خلاف بدھ کو یونانی فوجیوں کی کارروائی میں ایک مہاجر کی موت ہو گئی جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
ترکی سے متصل یونان کی سرحد کو پار کرنے کی کوشش کر رہے تارکین وطن کے خلاف بدھ کو یونانی فوجیوں کی کارروائی میں ایک مہاجر کی موت ہو گئی جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
ترکی کے شمال مغربی صوبے ایڈرنے کے گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زخمیوں کو ایڈرنے ہسپتال لے جایا گیا۔ ان میں سے ایک کو سینے میں گولی لگی تھی جس نے اسپتال میں ہی دم توڑ دیا۔