اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دادی-نانی کے نسخوں کو عالمی شناخت دلانے کی ضرورت' - انہوں نے کہا کہ کیمیائی اور جراثیم کشوں کا استعمال زیادہ تر بیماریوں کی جڑ ہیں

مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے کہا کہ بھارتی دوائیں اور خوشبو دار مصنوعات ملک کی طاقت ہیں۔ ہزاروں برسوں سے دادیوں اور نانیوں کی مدد سے ہمارے گھروں میں بیماریوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ انہیں دوبارہ عالمی سطح پر لانے کی ضرورت ہے۔

union minister harsimrat kaur badal
دادی-نانی کے نسخوں کو عالمی شناخت دلانے کی ضرورت

By

Published : Sep 9, 2020, 5:58 PM IST

فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزیر ہرسمرت کور بادل نے کہا ہے کہ ملک کی دواؤں کی مصنوعات اور دادی-نانی کے گھریلو نسخوں کو عالمی سطح پر شناخت دلانے کی ضرورت ہے۔ یہ بات محترمہ بادل نے وزارت کے تعاون سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لگائے گئے پہلے نامیاتی پیداوار پلانٹ کے افتتاح کے بعد کہی۔

نامیاتی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی ٹی بیگ مینوفیکچرنگ یونٹ اترپردیش کے بارہ بنکی میں لگائی گئی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ یونٹ عالمی سطح پر ’برانڈ انڈیا‘ کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔

کووڈ۔19 کی وبا نے ایک بار پھر قدرت کی طرف واپس مڑنے کی ضرورت کی نشاندہی کی ہے۔ بھارتی دوائیں اور خوشبو دار مصنوعات ملک کی طاقت ہیں۔ ہزاروں برسوں سے دادیوں اور نانیوں کی مدد سے ہمارے گھروں میں بیماریوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ انہیں دوبارہ عالمی سطح پر لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیمیائی اور جراثیم کشوں کا استعمال زیادہ تر بیماریوں کی جڑ ہیں۔ نامیاتی مصنوعات کو اپنانے سے اس کا حل ہوسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details