اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیوزی لینڈ دہشت گردی کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرے: امام بخاری - MASJID

نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر نماز جمعہ کے وقت ہوئے دہشت گردانہ حملے کی دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام مولاناسید احمد بخاری نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت نیوزی لینڈ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اس واقعہ کے لئے قصوروار شخص یا انتہاء پسند تنظیم کے خلاف بروقت سخت ترین کاررائی کرے۔

FILE PHOTO

By

Published : Mar 16, 2019, 12:01 AM IST

خیال رہے کہ اس حملے میں 49 مسلمان شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

مولانا بخاری نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں مسجد وں پر ہوئے ان دہشت گردانہ حملوں کے بعد مہذب دنیا کے سامنے پھر ایک سوال منھ کھولے کھڑاہے کہ وہ کب خواب غفلت سے بیدار اور دہشت گردی کے حوالے سے عدل پرمبنی موقف کو اختیار کرناسیکھے گی؟

انہوں نے کہاکہ سابقہ سات دہائیوں میں بین الاقوامی سطح پر جو تنازعات پیداہوتے رہے اور جن کو اقوام متحدہ، بڑی سیاسی قوتیں حتی کہ مہذب معاشرہ سبھی تنازعات کے حل تلاش کرنے کے بجائے کہیں نہ کہیں طول دینے کے مجرم قرار پائے ہیں۔ آج یہ اسی لغزش کا نتیجہ ہے کہ دنیا دہشت گردی کی آگ میں جل رہی ہے اور معصوم جانوں کا متواتر زیاں ہورہاہے ۔
انہوں نے کہاکہ اسی طرح دنیا کے مختلف حصوں میں تنازعات کا ایسا انبار لگاہواہے شایدہی کوئی خطہ اس سے خالی ہو۔انہوں نے سوال کیا کہ عراق، سیریا، یمن ، سوڈان ، افغانستان کے پرامن عام شہریوں کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہذب دنیاپر یہ لازم ہے کہ وہ یہ طے کرے کہ دنیا کا نظام آئین کی بالادستی ، مسلمہ انسانی اقدار اور اخلاقیات کے بنیادی اصولوں کے مطابق چلے گا یا پھر انسانیت اس حیوانیت کا اسی طرح شکارہوتی رہے گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details