اردو

urdu

ETV Bharat / state

Piyush Goyal on Media Industry گوئل کا میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کی صنعت سے سیلف ریگولیشن سسٹم اپنانے پر زور - اورانٹرٹینمنٹ صنعت پر پیوش گوئل نے کیا کہا

پیوش گوئل نے سی آئی آئی کے زیر اہتمام 11ویں بِگ پکچر کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں میڈیا اور انٹرٹینمنٹ صنعت پر زور دیا کہ وہ اپنے کنٹینٹ سے متعلق موضوع کے سلسلے میں ٹھوس سیلف ریگولیشن وضع کریں۔' Piyush Goyal on Entertainment Industry

گوئل کا میڈیا اورانٹرٹینمنٹ کی صنعت سے سیلف ریگولیشن سسٹم اپنانے پر زور
گوئل کا میڈیا اورانٹرٹینمنٹ کی صنعت سے سیلف ریگولیشن سسٹم اپنانے پر زور

By

Published : Nov 18, 2022, 9:13 AM IST

نئی دہلی:کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے جمعرات کو میڈیا اور انٹرٹینمنٹ صنعت پر زور دیا کہ وہ اپنے کنٹینٹ سے متعلق موضوع کے سلسلے میں ٹھوس سیلف ریگولیشن وضع کریں۔ گوئل نے جمعرات کو یہاں سی آئی آئی کے زیر اہتمام 11ویں بِگ پکچر کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں کہا "ایک طرف ہم اپنی ثقافت، اپنی وراثت، اپنی مالا مال روایت، اپنے خاندانی اقدار کے نظام کے بارے میں بات کرتے ہیں اور دوسری طرف جو کچھ ہم ٹیلی ویژن اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر دیکھتے ہیں وہ یقینی طور پر ہندوستانی ثقافتی منظر نامے میں عام طور پر قبول نہیں کیا جاتا ہے۔ Conference organized by CII

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر صنعت خود کو منظم نہیں کرتی ہے تو معاشرے میں ہنگامہ برپا ہوگا اور پھر حکومت کو ریگولیٹ کرنا پڑے گا۔ گوئل نے کہا کہ میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری نے بھارت کے لیے ایک قابل ذکر موقع پیش کیا، لیکن اس موقع کا فائدہ اسی وقت اٹھایا جاسکتا ہے جب پوری صنعت اور اس سے متعلق تمام فریق مل کر سوچیں اور ہم آہنگی سے کام کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details