اردو

urdu

ETV Bharat / state

India International Trade Fair گوئل کا سال میں دو بار بین الاقوامی تجارتی میلہ منعقد کرنے کا مشورہ

مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے سال میں دو بار بین الاقوامی تجارتی میلہ منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔ گوئل نے کہا کہ دوسرا میلہ بھارت کی مقامی صلاحیتوں اور اس کی ابھرتی ہوئی طاقت کو ظاہر کرنے والا ہو۔' Piyush Goyal on India International Trade Fair

گوئل کا سال میں دو بار بین الاقوامی تجارتی میلہ منعقد کرنے کا مشورہ
گوئل کا سال میں دو بار بین الاقوامی تجارتی میلہ منعقد کرنے کا مشورہ

By

Published : Nov 15, 2022, 7:54 AM IST

نئی دہلی: مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے پیر کو دارالحکومت کے پرگتی میدان میں 41ویں ہندوستان بین الاقوامی تجارتی میلے کا افتتاح کیا اور اسے سال میں دو بار منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔ گوئل نے کہا کہ دوسرا میلہ بھارت کی مقامی صلاحیتوں اور اس کی ابھرتی ہوئی طاقت کو ظاہر کرنے والا ہو اور اس میں خواتین، انتہائی چھوٹے، چھوٹے درمیانے درجے کے کاروباریوں، سروس سیکٹر کے نمائش کنندگان اور نئے نمائش کنندگان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ 41st edition of India International Trade Fair

انہوں نے کہا کہ 'اس میلے میں ایم ایس ایم ای کی وسیع تر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے یہ سستا بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں مقامی میلوں کا بھی انعقادکیاجانا چاہیے، خاص طور پر تہواروں اور سیاحتی سیزن کے سلسلے میں تاکہ روایتی اور مقامی دستکاری اور ہینڈ لومز کو فروغ دیا جا سکے۔ ان مقامی میلوں کو پیکیجنگ اور ڈیزائن کے عناصر کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details