اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dharmendra Pradhan on Vacancies حکومت ایک سال میں دس لاکھ لوگوں کی تقرری کرے گی - خالی آسامیوں کو پر کرنے کی تیاری

لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں جانکاری دیتے ہوئے دھرمیندر پردھان نے کہا کہ 'حکومت یونیورسٹیوں اور دیگر محکموں میں آسامیوں کو پُر کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور ایک سال کے اندر 10 لاکھ سے زیادہ آسامیاں پُر کی جائیں گی۔' Dharmendra Pradhan on Vacancies

حکومت ایک سال میں دس لاکھ لوگوں کی تقرری کرے گی
حکومت ایک سال میں دس لاکھ لوگوں کی تقرری کرے گی

By

Published : Dec 12, 2022, 1:49 PM IST

نئی دہلی: وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ حکومت یونیورسٹیوں اور دیگر محکموں میں آسامیوں کو پر کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور ایک سال کے اندر 10 لاکھ سے زیادہ آسامیاں پُر کی جائیں گی۔ لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ معلومات دیتے ہوئے دھرمیندر پردھان نے کہا کہ 30 فیصد عہدے ابھی خالی پڑے ہوئے ہیں اور انہیں بھرنے کا عمل جاری ہے۔ حکومت کا منصوبہ ہے کہ ایک سال کے اندر 10 لاکھ تقرریاں ہوں گی اور اس میں محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر بھرتیاں ہوں گی۔ Dharmendra Pradhan on University Vacancies

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میں 2000 پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر کی تقرری کی گئی ہے، جس میں کوراپوٹ سنٹرل یونیورسٹی میں بھی بھرتیاں کی گئی ہیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ علی گڑھ یونیورسٹی کے توسیعی مراکز مرشد آباد اور ملاپورم میں بھی کھولے گئے ہیں، سابقہ حکومت نے 2011 میں اس کا اعلان کیا اور خواب دکھائے لیکن اس سمت میں کام نہیں کیا، جس کی وجہ سے اس کام کوآگے بڑھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ Dharmendra Pradhan in Lok Sabha

ABOUT THE AUTHOR

...view details