دہلی کے لال کنواں پر واقعہ گورنمنٹ گرلز سینیئر سیکنڈری اسکول نمبر 2 کو دیکھنے کے بعد ایسا محسوس ہی نہیں ہوتا کہ یہ کوئی سرکاری اسکول ہے ۔ دیواروں میں بنی پینٹنگز ورٹیکل گارڈن اور رنگین تصاویر اور طالبات کے نتائج اس اسکول کو پبلک اسکول جیسا بناتے ہیں۔
گزشتہ پانچ برسوں سے مسلسل بہتر نتائج کے ساتھ یہ اسکول اپنی کامیابی کا لوہا منوا رہا ہے۔ ہر برس اس کے نتائج میں بہتری نظر آرہی ہے، سب کے پیچھے اسکول اساتذہ کرام اور ایس ایم سی کا اہم کردار ہے۔
گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی سی بی ایس ای امتحانات میں سرکاری اسکولوں نے بازی ماری ہے اس سال 94. 24 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔