اردو

urdu

ETV Bharat / state

اب ایئرانڈیا کے صدفیصد شیئرخرید سکیں گے - وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت

قرض کے بوجھ کی وجہ سے سرکاری کمپنی ایئر انڈیا نے کہا کہ غیر مقیم بھارتی ایئر انڈیا کا صدفیصد شیئر خرید سکتے ہیں۔

اب ایئر انڈیا کے صدفیصد شیئر خرید سکیں گے
اب ایئر انڈیا کے صدفیصد شیئر خرید سکیں گے

By

Published : Mar 4, 2020, 8:00 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں قرض کے بوجھ تلے دبی پرواز کی خدمات فراہم کرنے والی سرکاری کمپنی 'ایئر انڈیا' کی نیلامی کے عمل کے تحت غیرمقیم بولی لگانے والے بھارتیوں کوصد فیصد شیئر کے لیے مودی حکومت نے اجازت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ اس مقصد سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی پالیسی میں تبدیلی کو آج کابینہ نے منظوری دے دی۔

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں دہلی میں منعقد مرکزی کابینہ کے اجلاس میں ایف ڈی آئی پالیسی میں تبدیلی کو منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں دہلی میں منعقد مرکزی کابینہ کے اجلاس میں ایف ڈی آئی پالیسی میں تبدیلی کو منظوری دے دی گئی ہے

اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ بیرون ملک رہنے والے بھارتی شہری (این آر آئی) ایئرانڈیا کی فروخت کے عمل کے تحت خود بخود صدفیصد سرمایہ کَشی کرسکیں گے۔

ایف ڈی آئی پالیسی کے تحت اب تک ہوا بازی کے کے شعبے میں خود بخود محض 49 فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی ہی اجازت تھی، جبکہ اس سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے حکومت کی منظوری ضروری تھی۔

اس میں یہ بھی شرط تھی کہ کسی بھی پرواز کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کا کنٹرول کسی بھارتی کے پاس ہی رہے گا، حالانکہ ایئر انڈیا کے لیے کسی بھی صورتحال میں غیرملکی سرمایہ کاری 49 فیصد سے زیادہ نہیں ہوسکتی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details