اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت کورونا ٹیکہ کاری کی عمر 25 برس کرے: سونیا

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہر عمر کے افراد اس کا شکار ہو رہے ہیں لہذا حکومت کو ٹیکہ کاری کی عمر 25 برس کرنی چاہئے۔

حکومت کورونا ٹیکہ کاری کی عمر 25 برس کرے: سونیا
حکومت کورونا ٹیکہ کاری کی عمر 25 برس کرے: سونیا

By

Published : Apr 17, 2021, 4:02 PM IST

Updated : Apr 17, 2021, 8:49 PM IST

سونیا گاندھی نے ہفتہ کو یہاں پارٹی کے اعلی پالیسی ساز ادارے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کورونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ٹیکہ کاری کی عمر پر پھر سے غور کرنا چاہیے اور ذیابیطس اور گردوں کی جیسی مہلک بیماری سے متاثر 25 برس سے زیادہ کے نوجوانوں کو بھی یہ ٹیکہ لگایا جانا چاہئے۔

حکومت کورونا ٹیکہ کاری کی عمر 25 برس کرے: سونیا

کانگریس صدر نے کہا کہ ملک میں متعدد جگہوں سے ویکسین کی کمی کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں لیکن حکومت ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ ویکسین برآمد کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں اور ان کی تعداد کو دیکھتے ہوئے حکومت کو پہلے اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اس کا استعمال کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دنوں کورونا کی صورتحال پر کانگریس کے زیراقتدار ریاستی حکومتوں کے وزرائے اعلی سے بات کی تھی اور وہاں کے مسائل وزیر اعظم کے سامنے رکھے تھے لیکن حکومت نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

Last Updated : Apr 17, 2021, 8:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details