نئی دہلی: آیوش کے وزیر سربانند سونووال نے جمعہ کو کہا کہ آیوش کو بین الاقوامی سطح پر اہم بنانے کے لئے ان کی وزارت نے 26 ممالک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور وہ اس سمت میں 50 دیگر عالمی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے سونووال نے کہا کہ آیوش کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کے لیے ایک عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے 400 سے زیادہ ماہرین نے شرکت کی۔ World Conference on Ayush
انہوں نے کہا کہ آیوش کے ذریعے لوگوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے اور علاج کے اس عمل کے ذریعے بیماری کا مکمل خاتمہ کیاجاتا ہے۔ آیوش کے ذریعے لوگوں کو علاج کے لیے ترغیب دی جا رہی ہے۔ کیرالہ میں آیوروید یونیورسٹی کھولنے سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم سوال ہے لیکن مرکزی حکومت کو ابھی تک کیرالہ حکومت سے اس سلسلے میں کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔