وزارت خزانہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ’لاک ڈاون میں عوام کی سہولت کےلیے پی پی ایف اور ایس ایس اے میں کم از کم رقم جمع کرنے کی معیاد میں 30 جون تک توسیع دی گئی ہے۔
پی پی ایف اور سکنیا اکاونٹس میں رقم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع
ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے جاری لاک ڈاون میں عوام کی سہولت کےلیے پبلک پرویڈنٹ فنڈ (پی پی ایف) اور سنکیا سمردھی اکاونٹ (ایس ایس اے) میں رقم جمع کرنے کی آخری تاریخ کو بڑھا دیا گیا ہے۔
پی پی ایف اور سکنیا اکاونٹس میں رقم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع
وزارت خزانہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت نے کوویڈ۔19 کی وبا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاون کے پیش نظر چھوٹی بچت کرنے والوں کے مفادات کے تحفظ کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ان اکاونٹس کو جاری رکھنے اور جرمانوں سے محفوظ رہنے کےلیے مخصوص مدت میں کچھ ڈپازٹ کرنا ضروری ہوتا ہے اور عام طور پر صارفین مالی سال کے اختتام پر ان اکاونٹس میں ادائیگی کرتے ہیں تاکہ انکم ٹیکس ایکٹ 80 سی کے تحت فائدہ اٹھایا جاسکے۔