فی الحال مرکز نے ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ٹرین پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے، جسے بلٹ ٹرین پروجیکٹ بھی کہا جاتا ہے، جس کی لمبائی 508 کلومیٹر ہے۔ اسے سنہ 2023 تک مکمل کرنے کی بات کی گئی ہے۔
سریش انگادی نے کہا کہ 'بلیٹ ٹرین سے متعلق ملک بھر میں ایک تفصیلی رپورٹ بنائی جارہی ہے، رپورٹ ملتے ہی ہم کام کا جائزہ لیں گے۔'
انہوں نے کہا کہ ایک بار موجودہ پروجیکٹ کامیاب ہوجاتا ہے تو مرکز اسے دہلی-کولکتہ، دہلی-ممبئی اور دوسرے شہروں میں شروع کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہے۔