اردو

urdu

ETV Bharat / state

گورنر ستیہ پال ملک کی صدر جمہوریہ سے ملاقات - ملاقات

جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے منگل کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔

گورنر ستیہ پال ملک کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

By

Published : Sep 3, 2019, 1:51 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 7:00 AM IST

صدر جمہوریہ کے ساتھ گورنر ملک کی ملاقات کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیل دستیاب نہیں ہے،لیکن ایسا سمجھا جاتا ہے کہ گورنر نے کووند کو ریاست کے حالات سے واقف کرایا ہے۔

وادی بھر میں فون و انٹرنیٹ خدمات کی معطلی جاری رکھی گئی ہے۔ ہڑتال اور مواصلاتی پابندی کی وجہ سے سرکاری دفاتر، بنکوں اور ڈاک خانوں میں معمول کا کام کاج بری طرح سے متاثر ہے۔ تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کی سرگرمیاں معطل ہیں۔ وادی میں ریل خدمات بھی گزشتہ زائد از تین ہفتوں سے معطل ہے۔

وادی میں معمول کی زندگی 5 اگست کو اس وقت معطل ہوئی جب مرکزی حکومت نے ریاست کو خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ لیا اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرکے مرکز کے زیر انتظام علاقے بنانے کا اعلان کردیا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 7:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details