نئی دہلی: زراعت کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے پیر کو کہا کہ حکومت درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، چھوٹے اور پسماندہ، خواتین اور شمال مشرقی ریاستوں کے کسانوں کو ڈرون کی خریداری کے لیے 50 فیصد امداد فراہم کرے گی۔ 50 percent help in drone procurement to small farmers: Tomar
’’فارمر ڈرونز کو فروغ ، مسائل، چیلنجز اور آگے کا راستہ‘‘ کے موضوع پر تومر نے کہا کہ حکومت کسانوں کی سہولت، لاگت کم کرنے اور آمدنی بڑھانے کے لیے ڈرون کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے۔ اس کے لیے ڈرونز کی خریداری میں مختلف کیٹیگریز کو رعایت فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'انفرادی ڈرون کی خریداری کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کے لیے بھی رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت ایس سی-ایس ٹی، چھوٹے اور پسماندہ، خواتین اور شمال مشرقی ریاستوں کے کسانوں کے لیے ڈرون کی خریداری کی لاگت کا 50 فیصد دیا جائے گا۔ دیگر کسانوں کو 40 فیصد یا زیادہ سے زیادہ چار لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔ 50 percent help in drone procurement to small farmers: Tomar