اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حکومت سادھوؤں کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہچائے'

بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سادھوؤں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔

بہوجن سماج پارٹی رکن پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سادھوؤں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے
بہوجن سماج پارٹی رکن پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سادھوؤں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے

By

Published : Apr 21, 2020, 12:02 AM IST

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے نریندر مودی حکومت سے مہاراشٹر کے پال گھر میں سادھوؤں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دانش علی نے پیر کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'سادھوؤں کی ماب لنچنگ کرکے بے رحمانہ قتل تکلیف دہ ہے، نریندر مودی حکومت کو اس کے قصورواروں کو انصاف کے سامنے لانا چاہیے'۔

بہوجن سماج پارٹی رکن پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سادھوؤں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے

انہوں نے کہا کہ نہ صرف اس واقعہ کے سازشی کو بلکہ اس سے پہلے ماب لنچنگ کے ایسے تمام واقعات کے قصورواروں کو بھی سزا دی جانی چاہیے۔

مسٹر علی ماب لنچنگ کے معاملے کو پہلے بھی لوک سبھا میں اٹھا چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details