دہلی خواتین کانگریس کی چیئرپرسن امریتا دھون نے اس موقع پر پولیس کے رویے پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ 'پولیس نے پہلے جنسی زیادتی کی دفعات کے تحت معاملہ ہی درج نہیں کیا تھا۔ جب خواتین کانگریس نے احتجاج کرتے ہوئے دباؤ بنایا تو بہ مشکل پولیس نے جنسی زیادتی کی دفعہ کو شامل کیا۔'
انہوں نے کہا کہ 'دہلی حکومت اور مرکزی حکومت دونوں ہی خواتین کے ساتھ زیادتی کے لئے ذمہ دار ہے۔ ایک طرف حکومت بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ دیتی ہے تو دوسری طرف دہلی میں جنسی زیادتی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'دہلی میں جنسی زیادتی کے واقعات ہر روز ہو رہے ہیں لیکن دونوں حکومت خاموش ہیں۔ انہوں نے پولیس کے رویے پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پولیس نے کہا کہ بچی کو کرنٹ لگنے سے موت ہوئی ہے اور جنسی زیادتی نہیں ہوئی ہے۔ امریتا دھون نے کہا کہ پولیس پہلے دن ہی بغیر کسی تفتیش کے کیسے فیصلہ کر لیتی ہے کہ جنسی زیادتی نہیں ہوئی ہے۔'