نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے سرحد پر چین کی اشتعال انگیز کارروائی پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرانی چاہیے اور تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔ کھڑگے نے ٹویٹ کیا، "چین نے بھارتی فوجیوں کے ساتھ اشتعال انگیزی کی ہے اور ہمارے فوجیوں نے بھی منہ توڑ جواب دیا ہے جس میں کچھ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔" Congress on India China border issue
قومی سلامتی کو سب سے اہم قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، "قومی سلامتی کے معاملے پر پورا ملک ایک ہے اور ہم اس پر سیاست نہیں کریں گے، لیکن مودی حکومت کو چینی مداخلت اور ایل اے سی پر اپریل 2020 کے بعد کی صورتحال کے ساتھ ایمانداری سے پارلیمنٹ میں اس پر بحث کر کے پورے ملک کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ ہم اپنے جوانوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کے ہمیشہ مقروض رہیں گے۔