حکومت نے جو احکامات جاری کیے ہیں، اس کے مطابق پرنسپل کمشنر، کمشنر، ایڈیشنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو اصول 56 (جے) کے تحت جبری ریٹائرمنٹ لینے کا حکم دیا گیا ہے۔
حکومت نے سی بی آئی سی سے وابستہ 15 اعلیٰ آفیسرز کو جبری ریٹائرمنٹ دے کر گھر بھیج دیا ہے۔

حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر اعلیٰ آفیسرز پر کارروائی سے ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 10 جون کو 12 آفیسرز پر کارروائی کرتے ہوئے ان سے استعفیٰ مانگ لیا گیا تھا۔
ان تمام آفیسرز پر قوانین کے خلاف کام کرنے کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹز کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وزارت خزانہ کی طرف سے یہ کارروائی اصول 56 کے تحت کی گئی ہے۔