سسمت پاترا نے راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ سرحد پر سکیورٹی اہلکار گشت کرتے ہیں اور سیٹلائٹ سے بھی نگرانی کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فرانس، اٹلی، جاپان، کناڈا وغیرہ ملکوں سے بھی مدد لے کر پاکستان پر دباؤ بنانا چاہئے۔
حکومت دہشت گردی روکنے کےلیے پاکستان پر دباؤ بنائے - سسمت پاترا
بیجو جنتا دل کے رکن سسمت پاترا نے ہفتے کو دہشت گردی کی روک تھام کےلیے پاکستان پر دباؤ بنانے کی مرکزی حکومت سے اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ حافظ سعید اور داؤد ابراہیم جیسے دہشت گرد وہاں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی میڈیا سے بات کرنی چاہئے اور اپنی بات وہاں مضبوطی سے رکھنی چاہئے۔ بین الاقوامی میڈیا میں بھارت کا موقف نہیں آپاتا ہے جس کےلیے پختہ قدم اٹھایا جانا چاہئے۔
ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن نے کورونا انفیکشن کے دوران مغربی بنگال میں بنکروں اور چھوٹے تاجروں کو دی گئی مالی مدد کے ماڈل کو پورے ملک میں اپنائے جانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بنکروں اور چھوٹے کاروباریوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے ایک ہزار روپے کی اقتصادی مدد دی گئی ہے۔ وبا کے اس دور میں بنکر اقتصادی مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے ہینڈلوم اور پاورلوم بورڈ کا کام کاج پھر سے شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔