اردو

urdu

ETV Bharat / state

Virendra Kumar on Action Against Drugs: حکومت کا منشیات کے خلاف سخت اقدامات - حکومت کا منشیات کے خلاف نیشنل ایکشن پلان تیار

لوک سبھا میں مرکزی وزیر کمار وریندر نے کہا کہ حکومت منشیات کے خلاف Virendra Kumar on Action Against Drugs مسلسل اقدامات کررہی ہے۔

Govt on drugs
Govt on drugs

By

Published : Dec 7, 2021, 4:13 PM IST

نئی دہلی: سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر وریندر کمار نے کہا ہے کہ منشیات کی لت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے حکومت اس کے خلاف مسلسل اقدامات Action Against Drugs کر رہی ہے۔

منگل کو وقفہ سوالات کے دوران ایوان زیریں لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کمار نے کہا کہ حکومت نے اس علاقے میں سنجیدہ اقدامات کئے ہیں، جس میں 200 اضلاع پر کام شروع Action against Drugs کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا ہے کہ 2019 کے سروے کے مطابق دہلی میں 10 سے 17 سال کی عمر کے چار لاکھ 93 ہزار 600 بچے مختلف قسم کے نشہ آور ادویات اور منشیات کے عادی Drugs ہیں۔ ان میں اسٹریٹ چلڈرن بھی شامل ہیں۔ اس طرح کا سروے ان کی حکومت کے دور میں پہلی بار ہوا ہے۔ اس سے حکومت کی منشیات کے خلاف عزم کا پتہ چلتا ہے۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کمار نے کہا کہ حکومت نشہ چھڑانے کے لیے 290 اضلاع میں نشہ چھڑانے کے مراکز قائم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

یو این آئی.

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details