اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجٹ سے متعلق یوگیندر یادو سے خصوصی بات چیت - یوگیندر یادو

مودی حکومت کا آج عام بجٹ پیش کیا جارہا ہے، مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن بجٹ 2020-21 پیش کررہی ہیں۔

بجٹ سے متعلق یوگیندر یادو سے خصوصی بات چیت
بجٹ سے متعلق یوگیندر یادو سے خصوصی بات چیت

By

Published : Feb 1, 2020, 12:07 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:33 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران سوراج انڈیا کے بانی یوگیندر یادو نے نوجوانوں ، روزگار ، آٹوموبائل سیکٹر ، رئیل اسٹیٹ سیکٹر ، ملکی معیشت ، کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے سے متعلق ان تمام اہم سوالات کے جوابات دیئے۔

یوگیندر یادو نے کہا کہ ایماندار بجٹ کی امید ہےیعنی ملکی معیشت ، معاشی سست روی، بے روزگاری ، مہنگائی اور حکومت دیوالیہ ہے۔یہ سبھی باتیں ملک کے سامنے رکھنی چاہیے اور ایمانداری سے جو وعدے کریں حکومت اسے پورا کریں، حکومت ڈائیلاگ کے ساتھ نوجوان اور کسانوں کے مفاد کے لیےفنڈ بھی دیں۔

سنہ 1990 کی پوزیشن والی معیشت ہےمعیشت کو بہتر بنانا حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے۔

بجٹ سے متعلق یوگیندر یادو سے خصوصی بات چیت

یوگیندر یادو نے کہا کہ اگر ہم کل کے معاشی سروے پر نظر ڈالیں تو حکومت کسانوں سے نظر چراتی ہوئی نظرآتی ہے۔ اگر حکومت کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لئے کہتی ہے تو پھر حکومت کو اپنے معاشی سروے میں یہ اعداد و شمار بتانا چاہیے کہ حکومت نے کتنی آمدنی کی ہے؟ حکومت بتائے کہ کسانوں کو کتنی ایم ایس پی دی ہے؟ حکومت ان اعداد و شمار بتائے کہ انشورنس اسکیم کے تحت کتنے کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کسانوں کے لیے سنجیدہ ہے تو پھر ان کی فصل کو مناسب قیمت دیں اور ان کی مزدوری مزدوروں کو دیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ نوجوان بھارت میں ہےاور سب سے زیادہ بے روزگار نوجوان بھی بھارت میں ہے، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نوجوانوں سے متعلق سنجیدہ ہے تو بے روزگاری کو لے کر ایک راشٹر یوجنا لائی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت قومی رجسٹر شہریت بنانا چاہتی ہےیوگیندر یادو نے حکومت سے بے روزگاروں کا قومی رجسٹر بنانے کی درخواست کی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 6:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details