اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حکومت عوام کا پیسہ برباد کر رہی ہے'

دارالحکومت دہلی میں کانگریس پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے پبلک سیکٹر کے انٹرپرائزز برباد ہورہے ہیں'

حکومت عوام کا پیسہ ڈوبو رہی

By

Published : Sep 18, 2019, 11:20 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 3:35 AM IST

کانگریس نے مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ 'حکومت لائف انشورنس کارپوریشن (ایل آئی سی) جیسے اداروں کی خطیر رقم کی سرمایہ کاری کرکے لوگوں کی محنت کی کمائی کو ڈوبویا جا رہا ہے۔

حکومت عوام کا پیسہ برباد کر رہی ہے

کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ 'خسارہ کے انٹرپرا ئزز کو منافع میں لانے کے لئے حکومت کی یہ کوشش ناکام ہورہی ہے۔ اس کے ان اقدامات سے نہ صرف منافع والے ادارے بند ہورہے ہیں بلکہ ان میں لگایا ہوا عام آدمی کا پیسہ بھی ڈوبنے کی حالت میں پہنچ رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'گزشتہ برس ایل آئی سی کے ریکارڈ پیسہ سے پبلک سیکٹر کے آئی ڈی بی آئی بینک میں سرمایہ کاری کی گئی لیکن ا س کے بعد بھی یہ بینک خسارہ میں ہے۔ '

انہوں نے مزید کہا کہ 'بینک مزید پیسہ مانگ رہا ہے اور اس طرح حکومت نے ایل آ ئی سی میں سرمایہ لگانے والوں کا بھی مذاق اڑایا ہے۔ حکومت ایل آئی سی کا استعمال انٹرپرائزز میں کررہی ہے اور لوگوں کی محنت کی کمائی کے اس میں لگے پیسے کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔'

کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے کہا کہ 'منافع میں چل رہے انٹرپرائزز کا پیسہ خسارہ میں لگانا اس حکومت کی فطرت بن گئی ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اس نے پبلک سیکٹر میں عام سرمایہ کاروں کے پیسوں کا غلط استعمال کیا، گزشتہ ساٹھ برسوں کے دوران ایسا کبھی نہیں ہوا۔'

انہوں نے کہا کہ 'کانگریس ایک ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے اور گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پارٹی نے پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر حکومت کی پالیسیوں کی جم کرمخالفت کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'ان کی پارٹی ملک کے لوگوں کے تئیں ذمہ دار ہے اس لئے حکومت کو
من مانی نہیں کرنے دے گی۔'

Last Updated : Oct 1, 2019, 3:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details