اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت کا اب بھی امیج مینجمنٹ پر زور : کانگریس - ment is not dealing with Corona in a transparent manner with ground realities

کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت کورونا سے نمٹنے میں زمینی حقائق کے ساتھ شفافیت سے کام نہیں کررہی ہے اور وزیر صحت ہرش وردھن اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر ذمہ داری نبھانے کے بجائے حکومت کے امیج مینجمنٹ کے کام میں مصروف ہیں۔ دونوں وزراء کو فوری طور پر برخاست کردینا چاہئے۔

Breaking News

By

Published : May 6, 2021, 11:00 PM IST

کانگریس ترجمان سپریہ سری نیت نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کو ملک کی اصل حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے شفافیت کے ساتھ کورونا سے جنگ لڑنی چاہئے۔

ملک کو کورونا کی وبا سے نجات دلانے کے لئے ٹھوس پالیسی پر کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر صحت اور وزیر خارجہ اپنے فرائض صحیح طریقے سے نہیں نبھا رہے ہیں۔ دونوں وزرا ذمہ داری کے ساتھ اپنے محکموں کی دیکھ بھال نہیں کر رہے ہیں اور وہ صرف اپنی حکومت کی شبیہ کو بہتر بنانے کے انتظام میں مصروف ہیں۔ ان کا مشورہ تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی چاپلوسوں سے دور رہ کر کورونا سے نمٹنے کے لئے سائنسدانوں اور ماہرین سے بات کریں تاکہ وہ کورونا سے نمٹنے کے لئے ان کے مشورے کے مطابق اقدامات کریں۔

ترجمان نے بتایا کہ بیرون ممالک سے جو راحت مل رہی ہے اس کا صحیح انتظام نہیں کیا جارہا ہے۔ اگر حکومت بیرون ممالک سے ملی امداد کی تقسیم اگر صحیح طریقے سے کرتی تو پچھلے ہفتے کم از کم 23 ہزار جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details