راہل گاندھی نے کہا کہ کورونا وبا کے دور میں حکومت سے امید تھی کہ وہ ملک کے غریبوں کی مدد کر کے انہیں اضافی مدد فراہم کرے گی ،لیکن اس کے برعکس اس نے منریگا کے ذریعہ مزدوروں کو ملنے والی راحت بھی روک دی ہے جس سے غریبوں کے چولہے جلنے مشکل ہوگئے ہیں۔
حکومت منریگا مزدوروں کے حق کا پیسہ مار رہی ہے:راہل گاندھی - latest tweet rahul ghandi
کانگریس پارٹی کے سابق صدرراہل گاندھی نے الزام لگایا کہ حکومت منریگا مزدوروں کا حق مارکر ان کا پیسہ جاری نہیں کررہی ہے ،جس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں منریگا مزدوروں کو ادائیگی نہیں ہوپارہی ہے۔
راہل گاندھی
یہ بھی پڑھیں:
کانگریس کے سابق صدر نے آج ٹوئٹ کیا کہ' کئی ریاستوں میں منریگا مزدوروں کو مزدوری کا پیسہ نہیں مل رہا۔ وبا میں جب حکومت کو اضافی مالی مدد فراہم کرنی چاہئے تب مزدوروں کے حق کا پیسہ بھی مارا جارہا ہے۔ جھوٹے جملوں سے دور ایک دنیا ہیں جہاں کئی گھروں میں چولہا نہیں جل پارہا۔ یہ کیسے اچھے دن'؟
یو این آئی۔