کورونا وائرس وبا کی وجہ سے دارالحکومت دہلی سمیت پورے بھارت میں لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ وہیں کیجریوال حکومت کے وہ وعدے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں جس میں انہوں نے ہر راشن کارڈ والے کو راشن دینے کی بات کہی تھی۔
لوگوں کو کئی ماہ سے راشن نہیں مل رہا
قومی دارالحکومت دہلی کے چاندل ہولا گاؤں میں لوگوں نے سرکاری دوکان پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ دوکان کئی ماہ سے نہیں کھلی ہے نہ ہی انہیں راشن ملا ہے۔
چاندل ہولا گاؤں میں سرکاری راشن کی دوکان پر لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ان کے گھر میں راشن کے نام پر کچھ نہیں بچا ہے۔ راشن کارڈ ہے تو سرکاری دوکان سے امید بندھی ہوئی ہے۔
لوگوں نے سرکاری راشن کی دوکان پر گھوٹالے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کا سارا کام کاج بند ہے۔ لیکن یہ راشن کی دوکان ماہ میں ایک ہی بار کھلتی ہے۔ جن کو راشن ملتا ہے وہ ٹھیک ہیں۔ لیکن جنہیں نہیں ملتا وہ اگلے ماہ کا انتظار کرتے ہیں۔ ایسے بہت سے لوگ ہیں جنہیں گزشتہ کئی ماہ سے راشن نہیں ملا ہے۔