شہری ہوابازی کی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے روز ملک کے مختلف ہوائی اڈوں سے 761 پروازیں ہوئیں جن میں 68394 مسافر اپنی منزل تک پہنچے۔ دو ماہ کے وقفے کے بعد ملک میں گھریلو ہوائی سفر کی خدمات 25 مئی کو دوبارہ شروع ہوئی تھی۔
لاک ڈاؤن کے بعد گھریلو پرواز کے مسافروں کی تعداد 20 لاکھ سے متجاوز - شہری ہوابازی
گھریلو پرواز کی خدمات دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 20 لاکھ سے زیادہ مسافر سفر کر چکے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے بعد گھریلو پرواز کے مسافروں کی تعداد 20 لاکھ سے متجاوز
سست آغاز کے بعد پہلے 34 دن میں ہوائی مسافروں کی تعداد 20 لاکھ سے عبور کر گئی ہے۔ گذشتہ 27 جون تک کل 22842 پروازوں میں 2024697 مسافر سفر کر چکے ہیں۔حکومت نے دوبارہ مسافر پروازوں کی اجازت دیتے وقت گذشتہ برس کے شیڈول کے مقابلے 33 فیصد پروازوں کے آپریشن کی اجازت دی تھی لیکن اب تک پروازوں کی تعداد 25 فیصد کے آس پاس ہی ہے۔