محترمہ سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس سلسلے میں ایک خط لکھا جس میں حکومت سے لگزری پروجیکٹوں کو روک کر اس فنڈ کا استعمال کورونا سے لڑنے کے لیے کرنے اور وزیر اعظم کیئر فنڈ کی رقم کو وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے حکومت کو ٹیلی ویزن، پرنٹ اور آن لائن اشتہارات پر دو برس کے لیے روک لگا کر یہ پیسہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ بحران سے لڑنے میں لگانا چاہئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کووڈ۔19 سے متعلق صلاح یا صحت سے متعلق اشتہارات کو اس روک سے باہر رکھا جانا چاہئے۔