اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹیچرز ڈے پر گوگل کا ڈوڈل

ملک کے سابق صدر ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے یومِ پیدائش (5 ستمبر) کے موقع پر سرچ انجن گوگل نے آج ٹیچرز کے اعزاز میں ڈوڈل بنایا ہے۔

By

Published : Sep 5, 2020, 11:59 AM IST

گوگل کا ڈوڈل
گوگل کا ڈوڈل

گوگل نے آج اپنے ڈوڈل میں کتاب، لیپ ٹاپ، اسکیل، پھل، بلب، اسکول کی گھنٹی، پینسل، ماسک، تتلیاں، کلر کرنے والے بورڈ وغیرہ بنا کر اساتذہ کے احترام کا اظہار کیا۔

گوگل کا ڈوڈل

ہر برس 5 ستمبر کو سابق صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی سالگرہ کو ٹیچرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، ڈاکٹر رادھا کرشنن 5 ستمبر 1888 کو پیدا ہوئے تھے۔

انہوں نے ملک کے پہلے نائب صدر (1952–1962) اور ملک کے دوسرے صدر (1962–1967) کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، اس کے ساتھ ہی وہ ایک فلسفی، بہترین استاد، اسکالر اور سیاست داں تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details