اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj 2023 محرم کے بغیر حج پر جانا بڑی تبدیلی ہے: مودی - haj 2023

ملک بھر سے اس سال حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے خواتین عازمین حج کو بغیر محرم کے حج پر جانے کی اجازت دی گئی تھی جس کے تحت سینکڑوں خواتین نے بغیر محرم کے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jul 30, 2023, 2:43 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم مودی نے اتوار کو مسلم خواتین کے بغیر مرد ساتھی - محرم کے حج پر جانے کے عمل کو ایک بڑی تبدیلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت ہی اطمینان بخش پیش رفت ہے۔ آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے 103ویں ایڈیشن میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان مسلم خواتین نے خطوط لکھے ہیں جنہوں نے حال ہی میں حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی ہے۔ ان کا یہ سفر کئی لحاظ سے بہت خاص ہے۔ یہ وہ خواتین ہیں جنہوں نے بغیر کسی مرد ساتھی اور محرم کے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اور یہ تعداد سو پچاس نہیں بلکہ چار ہزار سے زیادہ ہے، یہ ایک بڑی تبدیلی ہے۔"

سعودی عرب کی حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس سے قبل مسلمان خواتین کو محرم کے بغیر حج کی اجازت نہیں تھی۔ محرم کے بغیر حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی طور پر خواتین کوآرڈینیٹر مقرر کی گئی تھیں اور اس ضمن میں حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:گیا: محرم کے بغیر حج کے لیے جانے والی خواتین کی وطن واپسی

وزیراعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں حج پالیسی میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں ان کی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔ مسلمان ماؤں بہنوں نے مجھے اس بارے میں بہت کچھ لکھا ہے۔ اب، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو 'حج' پر جانے کا موقع مل رہا ہے۔ حج سے واپس آنے والے لوگوں خصوصاً ہماری ماؤں بہنوں نے خطوط لکھ کر جو عنایات دی ہیں وہ اپنے آپ میں بہت متاثر کن ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details