اردو

urdu

ETV Bharat / state

'قومی تعلیمی پالیسی کو فرقہ وارانہ خطوط پر تیار کیا جارہا ہے' - ای ٹی بشیر

جماعت اسلامی ہند کی طلبا یونٹ اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) نے قومی تعلیمی پالیسی پر اعتراض کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تعلیمی پالیسی کو تمام طبقات کو مدنظر رکھ کر تیار نہیں کیا جارہا ہے، ڈرافٹ دیکھ کر صاف اندازہ لگ رہا ہے کہ یہ ایک جامع پالیسی نہیں بلکہ اس میں زعفرانی رنگ جھلک رہا ہے۔

ای ٹی بشیر، رکن پارلیمان

By

Published : Jul 19, 2019, 7:43 PM IST

ایس آئی او کے اہلکاروں نے پریس کلب آف انڈیا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئی ایجوکیشن پالیسی کو جلد بازی میں تیار کیا جارہا ہے اور مختلف طبقات کی سفارشات کو نظر انداز کر دیا گیا۔

رکن پارلیمان ای ٹی بشیر نے کہا کہ حکومت تعلیم کے بھگواکرن کے لیے مضر ہے ، بلکہ میں یہ کہوں گا کہ پالیسی کو فرقہ وارانہ خطوط پر تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ای ٹی بشیر، رکن پارلیمان

ای ٹی بشیر نے مزید کہا کہ اس سے قبل تک جو بھی پالیسی بنتی رہی ہے اس میں تمام زبانوں کو ایک خاص طرح کی اہمیت دی گئی ہے، لیکن اس پالیسی میں ایک خاص زبان کو تھوپنے کی کو شش کی جارہی ہے۔

رکن پارلیمان نے حکومت کے ان دعووں کو خارج کر دیا جس میں حکومت نے دعوی کیا ہے کہ اس کی تیاری میں تمام طبقات کے مشوروں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی میں ایک خاص نظریہ کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details