اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی :بکرا تاجر پولیس کے ظلم و ستم سے پریشان - goat traders

دارالحکومت دہلی میں بکرے فروخت کرنے آئے تاجر پولیس کی زیادتی سے پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ پولیس ہم سے موٹی رقم تو وصول کرتی ہی ہے اس کے بعد ہم پر لاٹھیاں بھی برساتی ہے۔

دہلی :بکرا تاجر پولیس کے ظلم و ستم سے پریشان
دہلی :بکرا تاجر پولیس کے ظلم و ستم سے پریشان

By

Published : Jul 19, 2021, 10:48 PM IST

ہر سال عیدالاضحی سے قبل مسلم اکثریتی علاقوں میں دور دراز سے بکرا تاجر اپنے مویشیوں کو دہلی میں فروخت کرنے کی غرض سے آتے ہیں لیکن رواں برس یہ تاجر پولیس کے ظلم و ستم سے پریشان ہیں۔

دہلی :بکرا تاجر پولیس کے ظلم و ستم سے پریشان

دراصل یہ لوگ ریاست اتر پردیش کے مختلف علاقوں سے اپنے بکرے فروخت کرنے کے لیے دہلی کے بازار کا رخ کرتے ہیں لیکن جب وہ اپنے بکرے دہلی لا رہے ہوتے ہیں تو ان سے پولیس افسران راستہ میں ہی گاڑی روک کر پیسے کا مطالبہ کرتے ہیں رقم نہ دینے کی شکل میں انہیں ڈراتے دھمکاتے ہیں۔

بریلی سے اپنے بکرے دہلی کے بازار میں فروخت کرنے آئے ایک تاجر کا کہنا ہے کہ انہیں دہلی کی سرحد پر تو روکا جاتا ہی ہے لیکن جب وہ پیسہ دیکر دہلی میں داخل ہو جاتے ہیں تو انہیں تب بھی زدوکوب کا نشانہ بنایا جاتا ہے ان پر لاٹھیاں برسائی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

علی گڑھ: عید الاضحیٰ کی نماز عیدگاہ میں نہیں ہوگی



پولیس کے اس رویے سے نہ صرف بکرا تاجر پریشان ہے بلکہ وہ جانور جنہیں قربانی کے لیے بازار میں لایا جاتا ہے اسے بھی زخمی ہونے کا خطرہ رہتا ہے اور اگر کوئی بکرا زخمی ہو جائے تو پھر وہ قربانی کے لیے فروخت نہیں ہوتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details