اردو

urdu

ETV Bharat / state

’ہر گھر کو نل سے جل‘ دینے کا مودی کا ہدف پورا ہونے لگا ہے

وزیراعظم نریندر مودی کا دیہی علاقوں میں ’جل جیون مشن‘ کے تحت ’ہر گھر کو نل سے جل‘ پہنچانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے لگا ہے اور اس کے تحت گوا پہلی ریاست بن گئی ہے جس نے ایک سال کے اندر اپنے سبھی 2.30 لاکھ دیہی خاندانوں کو صاف ستھرا پانی پہنچانے کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

Goa becomes first 'Har Ghar Jal' state by providing tap water connections in rural areas
’ہر گھر کو نل سے جل‘ دینے کا مودی کا ہدف شرمندہ تعبیر ہونے لگا ہے

By

Published : Oct 10, 2020, 4:18 PM IST

مودی نے گزشتہ برس 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے ملک سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیہی زندگی میں آسانی فراہم کرنے کے لے سبھی خاندانوں کو صاف ستھرے پینے کا پانی پہنچانا ضروری ہے۔ اس کے لیے جل جیون مشن کے تحت ہر گھر کو نل سے پانی دینے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ تھا کہ اس سے دیہی علاقوں کی صحت میں بہتری آئے گی اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔

مشن کے تحت ہر غریب اور کمزور دیہی خاندان کو صاف ستھرے پینے کا پانی مہیا کرانا ہے۔ پروگرام کو کیسے عملی جامہ پہنانا ہے اور ہر گھر میں پانی کب اور کہاں کیسے پہنچانا ہے اس کے لیے ریاستوں اور مرکزی حکومت نے پروگرام طے کیا ہے لیکن وزیراعظم نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سالگرہ پر گزشتہ دو اکتوبر کو اس مشن کو مہم بنانے کا اعلان کیا۔

مودی نے گاؤں کے بچوں کو اس مشن سے جوڑنے کا پروگرام بنانا اور گاندھی جی کی 151 ویں سالگرہ پر 100 دن کی ایک خصوصی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مہم کے تحت سب سے پہلے دیہی علاقوں میں بچوں کی صحت کو محفوظ بنانے کے لئے انہیں نل سے جل مہیا کرانا ضروری ہے۔

وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ آنگن واڑی مراکز اور دیہی علاقے کے اسکولوں میں خالص پینے کا پانی اس مہم کے تحت مہیا کرایا جائے گا۔ جل جیون مشن کا ہدف حاصل کرنے کی سمت میں مودی کی یہ انوکھی پہل مانا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے اس کے لیے 29 ستمبر کو جل جیون مشن کا ’لوگو‘’ جاری کرکے گرام پنچایتوں، جل کمیٹیوں اور دیہی سطح پر اس تحریک سے جڑیں اور پروگرام کے عملی جامہ پہنانے کے لیے خصوصی پروگرام کے لیے لائحہ عمل تیار کیا اور کہا کہ اس کے تحت آنگن واڑی مراکز اور دیہی زون میں تعلیمی اداروں کو پینے کے پانی کے اس منصوبے سے جوڑا جانا ضروری ہے۔ اس کے لیے اسے تحریک کی شکل دی جائے گی۔

مودی نے کہا کہ سو دنوں میں یہ مہم یقینی طور سے عوامی تحریک کی شکل لے لے گی اور اس سے دیہی زون میں ہر بچے کی زندگی میں ایک نئی مسکان پیدا کی جاسکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کو وقت پر کامیابی کے ساتھ عملی جامہ پہنایا گیا تو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 151 ویں سالگرہ پر ملک کی طرف سے انہیں اس سے بڑی خراج عقیدت نہیں ہوسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details