اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت نے گلیشیئر حادثے کے تعلق سے پریس کانفرنس کر کے کہا کہ مرکزی حکومت پوری مدد کر رہی ہے۔ حادثے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے فوراً بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
وزیر اعلی ترویندر راوت نے اعلان کیا کہ حادثے میں جان گنوانے والے لوگوں کے گھر والوں کو چار چار لاکھ روپے کی مالی مدد کی جائے گی۔
فوج کے افسران نے بتایا کہ جوشی مٹھ حادثے کے بعد سیلاب کے پیش نظر بچاؤ کے کاموں میں تال میل کے لیے فضائیہ جولی فرنٹ میں ایک ایئر کمانڈر رینک کے افسر کو تعینات کیا ہے۔ چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل ویپن راوت فوج کے ذریعہ کیے جا رہے راحت رسانی کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ این ڈی آر ایف کی تین کمپنیاں اور 15 ٹن ساز و سامان کے ساتھ موقع پر بھیجی گئی ہیں۔
اتراکھنڈ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اشوک کمار نے بتایا کہ شری نگر میں ندی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تپو ون ڈیم میں پھنسے لوگوں کو بچایا جا رہا ہے۔
آئی ٹی بی پی کے ڈی جی ایس ایس دیسوال نے کہا کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثے کی جگہ پر 100 لوگ تھے۔ راحت رسانی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ 250 آئی ٹی بی پی کے جواب موقع پر موجود ہیں۔
اس سے قبل صبح جوشی مٹھ سے ہیڈ کانسٹٹبل منگل سنگھ نے جوشمٹھ کے رینی گاؤں میں گلیشیئر ٹوٹنے کی خبر کی تصدیق کی تھی۔
منگل سنگھ نے بتایا کہ انہیں صبح 10:55 بجے اطلاع ملی کہ جوشی مٹھ کی رینی گاؤں میں گلیشیئر ٹوٹا ہے۔موقع پر قدرتی آفات مینجمنٹ ٹیم روانہ ہوگئی ہے۔ندی کنارے بنے گھروں کو خالی کرانے کے حکم دیئے گئے ۔وہیں جوشی مٹٹھ میں چل رہے ریلوے تعمیر کام بھی روکوا دیا گیا۔
منگل سنگھ نے بتایا کہ انہیں صبح 10:55 بجے اطلاع ملی کہ جوشی مٹھ کی رینی گاؤں میں گلیشیئر ٹوٹا ہے۔
موقع پر قدرتی آفات مینجمنٹ ٹیم روانہ ہوگئی ہے۔
ندی کنارے بنے گھروں کو خالی کرانے کے حکم دیئے گئے ۔