نئی دہلی: قومی دارلحکومت دہلی کے کنجھ والا نامی علاقہ سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب پانچ لڑکے اسکوٹی پر سوار ایک لڑکی کو گھسیٹ کر 4 کلومیٹر تک لے گئے۔ اس میں لڑکی کی موت ہوگئی اور اس کی لاش پولیس نے برہنہ حالت میں برآمد کی ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ایک حادثے کا ہے، چونکہ خاتون کی لاش برہنہ حالت میں ملی ہے، اس لیے پولیس مختلف پہلوؤں سے پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ girl killed in car accident in delhi-body dragged
دہلی کے ڈی سی پی کے مطاب، آؤٹر دہلی کی ٹیم کو صبح 3.53 بجے اطلاع ملی کہ ایک لاش کو بلینو گاڑی سے گھسیٹا جا رہا ہے۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کی شناخت کرنے کی کوشش کی۔ اسی دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ کنجھ والا میں سڑک پر ایک لڑکی کی لاش پڑی ہے۔ کرائم ٹیم کو موقع پر بلایا گیا اور فرانزک شواہد بھی اکٹھے کیے گئے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منگل پوری کے ایس جی ایم اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اس دوران پولیس نے کار کی تلاش شروع کی تو پتہ چلا کہ کار سلطان پوری میں خراب حالت میں ملی ہے۔ ساتھ ہی پولیس کو ایک اسکوٹی بھی ملی ہے۔