نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے غازی پور میں واقع دہلی کے واحد مذبح خانہ Ghazipur Slaughterhouse Reopens کو آج سے کھول دیا گیا ہے۔ نیشنل گرین ٹریبیونل (این جی ٹی) نے 37 دنوں کے بعد مذبح خانہ کو شرائط کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی ہے۔
این جی ٹی میں سماعت کے دوران ایم سی ڈی اور القریش انٹرنیشنل کو پانی کا پلانٹ لگانے کی ہدایات بھی دی ہے جس کے لیے تقریباً 6 ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ اس قبل پانی کے پلانٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہی این جی ٹی نے غازی پور کے مذبح خانہ کو بند کیے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دہلی کے واحد مذبح خانہ کو سیتیس دن بعد کھولنے کی اجازت دی گئی مذبح خانہ کے بند ہونے سے سب سے زیادہ نقصان گوشت تاجروں کو ہوا، جس کے لیے دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے مختلف اقدامات کیے گئے تھے۔ اب جب کہ غازی پور مذبح خانہ کو کھول دیا گیا ہے، تو دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔' دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشاد قریشی کا کہنا تھا کہ جب لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کا شکریہ ادا کرنے پہنچے تو انہوں نے بتایا کہ مذبح خانہ کو کھولنے میں وزیر اعظم مودی نے بھی تعاون کیا تھا جس کی بدولت آج سے غازی پور مذبح خانہ کو کھولا گیا ہے۔ ہم وزیر اعظم مودی اور لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔'