اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ghazal Ki Awaz' Book launch: عاصم پیرزادہ کا شعری مجموعہ 'غزل کی آواز' کی رسم رونمائی - پروفیسر اختر الواسع

قومی دارالحکومت دہلی کے راوز اوینیو میں واقع راجیندر بھون میں معروف شاعر عاصم پیرزادہ کے شعری مجموعہ 'غزل کی آواز' کی رسم رونمائی عمل میں آئی۔ Asim Peerzada Poetic Book Release

Ghazal Ki Awaz Book Launch Ceremony
شعری مجموعہ 'غزل کی آواز'

By

Published : Aug 4, 2022, 2:24 PM IST

دہلی:رسم رونمائی کے دوران اردو دنیا کے نامور استاد پدم شری اور مولانا آزاد یونیورسٹی کے صدر پروفیسر اختر الواسع نے شرکت کی، ان کے ساتھ ساتھ انجمن ترقی اردو (ہند) کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر اطہر فاروقی، ڈاکٹر مردولا ستیش ٹنڈن، رینو حسین، حقانی القاسمی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس تقریب کی نظامت کے فرائض معروف شاعر معین شاداب نے انجام دیئے۔ Anjuman Taraqqi Urdu (Hind)

شعری مجموعہ 'غزل کی آواز'

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو میں پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ عاصم پیرزادہ دہلی کے عصری و شعری منظر نامہ ہے اس کے بڑے شعراء میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ طنز و مزاح کے ساتھ ساتھ سنجیدہ شاعری میں بھی کمال رکھتے ہیں۔ Ghazal Ki Awaz Book Launch Ceremony وہیں ڈاکٹر اطہر فاروقی نے کہا کہ ہماری اردو شاعری میں چھوٹے قصبوں کا ایک اہم کردار رہا ہے اور قصبات سے آنے والے شعراء نے ہماری زبان میں ریڑھ کی ہڈی کا کام انجام دیا ہے۔ انہی میں سے ایک نام عاصم پیرزادہ کا بھی ہے۔

یہ تقریب سوشل میڈیا پر اردو کی تشہیر و ترویج کرنے والے ایک فیس بک پیج کے گروپ 'یہ شاعری ہے' نے منعقد کی تھی۔ اس کتاب کی رسم رونمائی کے بعد مشاعرے کا بھی انعقاد کیا تھا جس میں مدعو شعراء میں جنید اکرم فاروقی، فیاض ندیم، احمد علوی، ڈاکڑ عفت زرین، خرم سلطان، خالد اخلاق، سید شیبان قادری، ڈاکٹر ناصر امروہوی، سلیم سلیم، ڈاکٹر شیوا ترپاٹھی، پونم میرا، عدیل تابش، آصف شمسی، فراز عرشی، صمد انصاری، دانش علی، علی ساجد اور ثنا اسلم خان کا نام قابل ذکر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details