اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ghalib Memorial Sermon Program: دہلی یونیورسٹی میں غالب کا یادگاری خطبہ پروگرام کا انعقاد - Ghalib related programs at Delhi University

دہلی یونیورسٹی میں غالب یادگار خطبہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا Ghalib Memorial Sermon Program جس میں کلاسیکی غزل شناخت و امتیازات کے عنوان پر دانشوروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

غالب کا یادگاری خطبہ دہلی یونیورسٹی میں انعقاد
غالب کا یادگاری خطبہ دہلی یونیورسٹی میں انعقاد

By

Published : Mar 28, 2022, 5:34 PM IST

دہلی یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ہر سال کی طرح رواں برس بھی غالب یادگار خطبہ کا اہتمام Ghalib Memorial Sermon Program کیا گیا، پروگرام میں کلاسیکی غزل شناخت و امتیازات کے عنوان پر دانشوروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر قاضی جمال حسین نے پروگرام سے متعلق کلیدی خطبہ پیش کیا اور پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کلاسیکی غزل پر سیر حاصل گفتگو کی۔ پروگرام میں شریک جے این یو کے پروفیسر ڈاکٹر معین الدین نے کہا کہ کلاسکی غزل وقت کی اہم ترین ضرورتوں میں سے ایک ہے۔

شعبہ اردو کے صدر اور فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر نجمہ رحمانی نے پروگرام کے مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور استقبالیہ کلمات میں کہا کہ یہ لمحہ میرے لیے تاریخی ہے۔ گذشتہ دو برس سے کورونا وائرس کے سبب غالب میموریل لکچر منعقد نہیں Ghalib Memorial Sermon Program ہو پایا تھا۔

ویڈیو
پروفیسر نجمہ رحمانی نے کہا کہ 'میں اکثر سوچتی تھی کہ قاضی برادران ہمارے شعبے میں تشریف لائے اور آج میری دیرینہ خواہش پوری ہوئی۔ غالب کے موضوع پر ان سے بہتر نام شاید نہیں ہوسکتا تھا۔ یہ موضوع ہمارے طلبہ و طالبات کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:


اس پروگرام کی صدارت پروفیسر قاضی افضال حسین نے کی جبکہ بطور مہمان خصوصی قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد اور مہمان اعزازی پروفیسر سید سراج جمالی نے شرکت کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details